سابق جاپانی وزیراعظم یاسوؤ فوکودا 90 سال کی عمر میں چل بسے
ٹوکیو(اے ایف پی)جاپان کے سابق وزیراعظم یاسوؤ فوکودا 90 سال کی عمر میں چل بسے ۔یاسوؤ فوکودا ستمبر 2007 میں وزیراعظم بنے ، ایک سال تک عہدے پر فائز رہے۔
انہوں نے چین کے ساتھ تعلقات بہتر بنانے کیلئے اقدامات کیے اور چینی صدر ہو جنتاؤ کو جاپان کے دورے کی دعوت دی۔ مئی 2008 میں ہونے والے اس دورے کے دوران دونوں ممالک نے مشترکہ مفادات پر مبنی باہمی تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا۔فوکودا نے ستمبر 2008 میں عوامی مقبولیت میں کمی کے بعد استعفیٰ دے دیا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments