نوبیل امن انعام ، ناروے پر پھر تنقید
واشنگٹن(اے ایف پی)امریکی صدر ٹرمپ نے انتخابی جلسے میں ناروے کو نازیبا الفاظ سے تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ نوبل امن انعام نہ ملنے کے باعث وہ ناروے کے تارکین وطن کو امریکا میں خوش آمدید نہیں کہیں گے۔
ریاست مشی گن کے شہر پورٹ ہورون میں خطاب کرتے ہوئے ٹرمپ نے کہا کہ ناروے اب ایک ناقص ملک بن چکا ہے اور وہ وہاں سے کسی کو امریکا نہیں بلانا چاہتے کیونکہ انہیں نوبل امن انعام نہیں دیا گیا۔ٹرمپ جنوری 2025 میں وائٹ ہاؤس واپسی کے بعد سے مسلسل اس اعزاز کے حصول کی خواہش ظاہر کرتے رہے ہیں۔ رواں سال جنوبی افریقاکی جج اور اقوام متحدہ کی سابق انسانی حقوق سربراہ ناوی پلے کو یہ انعام دیا گیا۔ ٹرمپ نے کمیٹی کے فیصلے کو شرمناک قرار دیتے ہوئے دعویٰ کیا کہ انعام کے اصل حقدار وہ تھے ۔ناروے کے وزیر خارجہ ایسپن بارتھ ایدے نے واضح کیا کہ نوبل کمیٹی آزاد ادارہ ہے اور اس کے فیصلے میں حکومت ناروے کا کوئی کردار نہیں۔ دوسری جانب ٹرمپ نے امید ظاہر کی ہے کہ امریکا اور کینیڈا کے درمیان تجارتی معاہدہ جلد طے پا جائے گا۔ مشی گن میں انتخابی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کینیڈا اس وقت معاہدے کیلئے بڑی رعایتیں دینے پر آمادہ ہے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments