برطانوی فضائی اڈے پر مشتبہ سرگرمی کا معاملہ ، 2افراد پر فرد جرم عائد

برطانوی فضائی اڈے پر مشتبہ سرگرمی  کا معاملہ ، 2افراد پر فرد جرم عائد

لندن (اے ایف پی)برطانوی پولیس نے امریکی فوج کے زیر استعمال فضائی اڈے پر مشتبہ سرگرمی کے معاملے میں قومی سلامتی سے ۔۔۔

متعلق الزامات کے تحت دو 24سالہ برطانوی شہریوں پر فرد جرم عائد کر دی۔ پولیس  کے مطابق ایک شخص پر ایران کی مبینہ خفیہ ایجنسی کی معاونت جبکہ دوسرے پر ممنوعہ مقام میں داخل ہونے کا الزام ہے ۔ واقعہ 27 ستمبر کو انگلینڈ کے فضائی اڈے فیئر فورڈ پر پیش آیا تھا۔ ابتدائی طور پر سات مشتبہ افراد گرفتار کیے گئے تھے ، جن میں سے چھ تاحال ضمانت پر ہیں۔

 

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...