افغانستان :مہاجرین واپسی ، روزگار و رہائش کا شدیدبحران
شبرغان (اے ایف پی)ایران اور پاکستان سے 60 لاکھ سے زائد افغان شہریوں کی واپسی کے باعث افغانستان میں روزگار، رہائش اور خوراک کا بحران سنگین ہوگیا۔
شمالی صوبے جوزجان کے دارالحکومت شبرغان میں مقامی مزدوروں کا کہنا ہے کہ واپس آنے والوں کی بڑھتی تعداد سے کام کے مواقع کم ہوگئے ہیں۔ 83 سالہ مزدور غلام سخی برات کے مطابق مقامی آبادی کو امداد نہیں مل رہی اور لوگ بھوک کا شکار ہیں۔ پاکستان سے بے دخل ہوکر آنے والے عبدالقادر ہوتک کے بچے اب تعلیم کے بجائے کچرا جمع کرکے روزی کمانے پر مجبور ہیں۔ اقوام متحدہ کے مطابق افغانستان میں تقریباً ایک کروڑ 59 لاکھ افراد شدید غذائی عدم تحفظ کا سامنا کر رہے ہیں، جبکہ بعض علاقوں میں کرائے 150 فیصد تک بڑھ چکے ہیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments