ملائیشیا :جدید اے آئی چپس سمگل کرنے کی کوشش ناکام
سیپانگ (اے ایف پی)ملائیشیا کے حکام نے کوالالمپور ایئرپورٹ پر جدید مصنوعی ذہانت چپس کی سمگلنگ کی کوشش ناکام بناتے ہوئے ایک کروڑ20لاکھ ڈالر مالیت کے 30 سرور یونٹس ضبط کر لیے ۔
کسٹمز حکام کے مطابق سرورز کو الیکٹرانک پرزہ جات ظاہر کرکے حکام کی نظروں سے بچانے کی کوشش کی گئی تھی۔رواں سال جدید اے آئی چپس کی سمگلنگ سے متعلق یہ پانچواں واقعہ ہے ، جبکہ ایسے کیسز میں ضبط شدہ سامان کی مجموعی مالیت 2کروڑ40لاکھ ڈالر سے تجاوز کر چکی ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments