بھارت :سمندری طوفان 3 افراد ہلاک، ہزاروں بے گھر
کاکیناڈا (اے ایف پی)بھارت کی جنوب مشرقی ساحلی ریاست آندھرا پردیش میں سمندری طوفان ارنب کے ٹکرانے سے 3 افراد ہلاک اور 31 مکانوں کو نقصان پہنچا ہے جبکہ ہزاروں بے گھر ہیں ،
طوفان کے دوران 135 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چلیں ،بارشوں سے کئی علاقے زیر آب آگئے ۔ حکام نے آندھرا پردیش میں 50 ہزار اور اڑیسہ میں 48 ہزار افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل ہونے کی ہدایت کی تھی۔ متاثرہ علاقوں میں امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments