بنگلہ دیش:عوامی لیگ کے رہنما کو 6افراد کے قتل پر سزائے موت
جوائنٹ جنرل سیکرٹری محبوب العالم کو غیر موجودگی میں سزاسنائی گئی ،3کو عمر قید
ڈھاکہ(اے ایف پی) بنگلہ دیش کی عدالت نے 2024 کی عوامی تحریک کے دوران چھ افراد کے قتل میں ملوث سابق حکمران جماعت عوامی لیگ کے سینئر رہنما اور جوائنٹ جنرل سیکرٹری محبوب العالم حنیف کو جمعرات کو ان کی غیر موجودگی میں سزائے موت سنا دی، جبکہ تین دیگر رہنماؤں کو عمر قید کی سزا سنائی گئی۔تین رکنی ٹریبونل نے چاروں ملزموں کو مغربی ضلع کشتیا میں چھ افراد کے قتل کا مجرم قرار دیا۔ عدالت نے ان کی نصف غیر منقولہ جائیداد ضبط کرکے ہلاک اور زخمی افراد کے اہل خانہ کو معاوضہ دینے کا بھی حکم دیا۔اقوام متحدہ کے مطابق جولائی اور اگست 2024 کی طلبا تحریک کے دوران تقریباً 1,400 افراد ہلاک ہوئے تھے ، جس کے نتیجے میں سابق وزیراعظم شیخ حسینہ کی 15 سالہ حکومت ختم ہوگئی اور وہ بھارت فرار ہوگئیں۔حالیہ فیصلے کے بعد تحریک سے متعلق مقدمات میں سزا پانے والوں کی تعداد 72 ہوگئی ہے ، جن میں 23 کو سزائے موت سنائی جاچکی ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments