الاسکا:سینیٹ انتخابی نتائج روکنے کیلئے امریکی محکمہ انصاف کا مقدمہ خارج

الاسکا:سینیٹ انتخابی نتائج روکنے کیلئے  امریکی محکمہ انصاف کا مقدمہ خارج

الاسکا (اے پی)وفاقی جج نے اتوار کو محکمہ انصاف کی جانب سے دائر وہ مقدمہ خارج کر دیا ،جس میں ریپبلکن سینیٹر ڈین سلیوان کے ہارنے کی صورت میں الاسکا کی امریکی سینیٹ کی نشست کے انتخاب کے نتائج کی توثیق روکنے کی استدعا کی گئی تھی۔

امریکی ڈسٹرکٹ کورٹ کی جج شارون گلیسن نے اپنے حکم میں کہا کہ طلب کیا گیا ریلیف ناقابلِ عملہ ہے کیونکہ بہت سے ووٹر پہلے ہی اپنا ووٹ ڈال چکے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ڈالے گئے بیلٹ اس حد تک ایک دوسرے میں شامل ہو چکے ہیں کہ اب یہ تعین نہیں کیا جا سکتا کہ ہر بیلٹ کس ووٹر نے ڈالا تھا۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...