یوکرین کا روسی آئل ریفائنری پر ڈرون حملہ، بھاری نقصان
ماسکو(اے ایف پی)روس نے کہا ہے کہ یوکرین کے ڈرون حملے میں دارالحکومت ماسکو کے مشرق میں واقع صنعتی تنصیب کو بھاری نقصان پہنچا ہے ۔
روسی حکام کے مطابق بڑے پیمانے پر ڈرون حملے کئے گئے ،فضائی دفاعی نظام نے 100 سے زائد ڈرون تباہ کردئیے ، کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ یوکرینی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ حملے کا نشانہ کسٹووا آئل ریفائنری تھی، جو روس کی بڑی تیل صاف کرنے والی تنصیبات میں شمار ہوتی ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments