سری لنکا :لاپتا افراد کی بازیابی کیلئے خواتین کا احتجاج 1604 روز سے جاری
بٹیکالوا(اے ایف پی)سری لنکا کے مشرقی شہر بٹیکالوا میں خانہ جنگی کے دوران لاپتا ہونے والے افراد کی خواتین نے انصاف اور اپنے پیاروں کی بازیابی کے لیے مسلسل 1604ویں روز بھی احتجاج کیا۔
سری لنکا میں 1983 سے 2009 تک جاری رہنے والی خانہ جنگی میں اقوام متحدہ کے اندازوں کے مطابق ایک لاکھ سے زائد افراد ہلاک اور ہزاروں لاپتا ہوئے ۔ جنگ ختم ہوئے 15 سال سے زائد گزرنے کے باوجود بیشتر لاپتا افراد کا کوئی سراغ نہیں مل سکا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments