بھارتی ریاست منی پور میں نسلی فسادات، 5 افراد ہلاک
نئی دہلی(اے ایف پی) بھارت کی شمال مشرقی ریاست منی پور میں تازہ نسلی تشدد کے واقعات میں پانچ افراد ہلاک ہوگئے ۔
پولیس کے مطابق ہفتے کے روز ضلع نونی میں فائرنگکے تبادلے میں تین کوکی قبائلی افراد مارے گئے ، جبکہ دو لاپتا افراد کی لاشیں ضلع کانگ پوکپی سے برآمد ہوئیں۔ علاقے میں کوکی اور ناگا قبائل کے درمیان کشیدگی برقرار ہے ۔ مئی 2023 سے جاری نسلی فسادات میں اب تک 300 سے زائد افراد ہلاک اور 60 ہزار سے زائد بے گھر ہوچکے ہیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments