چاڈ :پانی تنازع پر قبائلی تصادم 25 افراد ہلاک، 22 زخمی

چاڈ :پانی تنازع پر قبائلی تصادم 25 افراد ہلاک، 22 زخمی

نجامینا(اے ایف پی)وسطی افریقی ملک چاڈ میں پانی کے حصول پر دو قبائل کے درمیان مسلح تصادم کے نتیجے میں 25 افراد ہلاک اور 22 زخمی ہوگئے ۔

حکومتی حکام کے مطابق یہ واقعہ پانی کے تالاب پر مویشیوں کو  پانی پلانے کے تنازع سے شروع ہوا، جو بعد ازاں فائرنگ کے تبادلے میں تبدیل ہوگیا۔حکام نے 39 افراد کو گرفتار کرکے دارالحکومت نجامینا منتقل کردیا۔ چاڈ میں پانی اور زمین پر قبائلی جھڑپیں معمول ہیں، رواں سال اپریل میں بھی پانی کے تنازع پر 44 افراد ہلاک ہوئے تھے ۔

 

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...