اب آستینیں چڑھاکرجہاں بھی ہمارے پاس اختیار ہے وہاں تبدیلی لانے کا وقت آگیا:اوباما
واشنگٹن (مانیٹرنگ ڈیسک)سابق امریکی صدر بارک اوباما نے کہا کہ امریکی عوام نے واضح پیغام بھیجا ہے ، وہ ایسی سیاست چاہتے ہیں جو لوگوں کو تقسیم کرنے کے بجائے متحد کرے ۔
وسط مدتی انتخابات میں ڈیموکریٹس کی ممکنہ کامیابی پر ایک بیان میں بارک اوباما نے کہا کہ امریکی عوام ایسے رہنما چاہتے ہیں جو ان کو درپیش چیلنجوں کے ٹھوس حل پیش کریں، یہ نتائج صرف اس لیے ممکن ہو سکے کیونکہ ملک کے ہر خطے میں بہترین امیدوار آگے آئے ۔بارک اوباما کا کہنا تھا کہ موجودہ انتظامیہ کے پاس عہدے پر برقرار رہنے کے لیے اب بھی مزید 2 سال باقی ہیں، اب ہمارا کام ہے کہ آستینیں چڑھائیں اور جہاں بھی ہمارے پاس اختیار ہے ، وہاں تبدیلی لائیں۔سابق امریکی صدر نے کہا ہے کہ مزید نقصان کو روکیں اور مستقبل کے لیے بنیادیں استوار کریں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments