’’اطلاع عام:ٹرمپ اب بھی آپکے صدر ہیں ‘‘وائٹ ہاؤس

’’اطلاع عام:ٹرمپ اب بھی آپکے صدر ہیں ‘‘وائٹ ہاؤس

اگلے دوسال کیلئے لنگڑی بطخ بن کر گزاریں گے ،ویٹو کے سوا کوئی اختیار نہیں :تبصرے ایران میں رجیم چینج کیلئے نکلے ،اپنا بوریابستر گول کر ا بیٹھے ،جمی کارٹر کے بعد دوسرا شکار ڈیموکریٹ سینیٹر رون وائیڈن نے ایک لفظ میں ترجیح بیان کی:’’سمن‘‘ یعنی تحقیقات کیلئے طلبی

واشنگٹن (نیوز ایجنسیاں )وائٹ ہاؤس نے جب ریپبلکنز کی شکست کے بعد ایکس پر ٹرمپ کی تصویر کے ساتھ لکھا:‘‘اطلاع عام: ٹرمپ اب بھی آپ کے صدر ہیں۔’’ یہی پوسٹ خود سوشل میڈیا پر طنز کا مرکز بن گئی۔ایک صارف نے جواب دیا:‘‘اگلے دو برس کے لیے لنگڑی بطخ صدر۔ویٹو کے سوا کوئی اختیار نہیں ’’جبکہ ایک صارف نے وائٹ ہاؤس کے اس انداز پر طنز کرتے ہوئے لکھا کہ: ‘‘اتنی بری انتخابی رات گزری کہ اب یاد دلانا پڑ رہا ہے کہ ٹرمپ ابھی بھی صدر ہیں۔’’ ایک تبصرہ تھا :ٹرمپ ایران میں رجیم چینج کرنے نکلے تھے ، اب اپنا بوریا بستر گول کرا بیٹھے ۔ ڈیموکریٹس کی طرف سے بھی انتخابی فتح کے فوراً بعد سخت پیغامات سامنے آئے ۔ ڈیموکریٹ سینیٹر رون وائیڈن نے ایک لفظ میں اپنی ترجیح بیان کی: ‘‘سمن’’، یعنی انتظامیہ کے خلاف کانگریسی تحقیقات کے لیے گواہوں کو طلب کرنے کے عدالتی نوٹس۔صدر جمی کارٹر کی صدارت کے آخری دور میں ایران کا یرغمال بحران ان کی سیاسی مشکلات کی علامت بن گیا تھا اور 1980 کے صدارتی انتخاب میں ان کی شکست کے پس منظر میں ایک بڑا عنصر سمجھا جاتا ہے ۔اب 2026 میں ٹرمپ کو بھی ایران کے تنازع، بڑھتی ایندھن قیمتوں اور انتخابی نقصان کے باعث کارٹر سے تشبیہ دی جا رہی ہے ۔ انتخاب سے پہلے ہی امریکی میڈیا میں یہ سوال اٹھنے لگا تھا کہ کیا ایران ایک مرتبہ پھر کسی امریکی صدر کے سیاسی مستقبل کے لیے دلدل ثابت ہو رہا ہے ۔ پھر امریکی تاریخ نے ایک عجیب سیاسی منظر پھر دکھایا: جمی کارٹر ایران کے یرغمال بحران کے بھنور میں پھنس کر اقتدار سے رخصت ہوئے تھے ، اور تقریباً نصف صدی بعد ڈونلڈ ٹرمپ بھی ایران کی جنگ کے بعد اپنے سیاسی اقتدار کے سب سے بڑے امتحان سے دوچار ہو گئے ۔ 

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...