امریکا میں پہلی بار ریڈ انڈین خاتون گورنر منتخب
ڈیموکریٹ ڈیب ہالینڈ نے ری پبلکن گریگ ہَل کو شکست دی پیگی فلینیگن نے بھی پہلی مقامی خاتون سینیٹر کا اعزاز حاصل کرلیا
واشنگٹن(مانیٹرنگ ڈیسک) ریاست ہائے متحدہ امریکا میں پہلی بار ریڈ انڈین خاتون گورنر منتخب ہوگئیں، نیومیکسیکو میں ڈیموکریٹ پارٹی سے تعلق رکھنے والی ڈیب ہالینڈ نے ری پبلیکن گریگ ہَل کو شکست دی۔ ہالینڈ کا تعلق لاگونا پیوبلو قبائلی برادری سے ہے ۔ جو امریکا کے قدیم باشندوں ریڈ انڈینز کا قبیلہ ہے ، ڈیب ہالینڈ پہلے ایوان نمائندگان کی رکن اور امریکی وزیرِ داخلہ بھی رہ چکی ہیں۔ یہاں دلچسپ بات یہ ہے کہ ریاست کی حکمران جماعت تبدیل نہیں ہوئی،موجودہ گورنر بھی ڈیموکریٹ ہیں، تبدیلی نمائندگی کے حوالے سے تاریخی ہے ، اب اس ریاست کی قیادت پہلی بار ایک مقامی امریکی خاتون کریں گی۔اسی طرح مینی سوٹا میں ووٹروں نے پہلی مرتبہ مقامی امریکی خاتون پیگی فلینیگن کو امریکی سینیٹر منتخب کیا ہے ،پیگی فلینیگن کا تعلق بھی ڈیموکریٹ سے اور انہوں نے ری پبلیکن مشیل ٹفویا کو شکست دی۔ فلینیگن وائٹ ارتھ نیشن سے تعلق رکھتی ہیں اور پہلے ریاست کی لیفٹیننٹ گورنر تھیں۔ ان سے پہلے مقامی امریکی قبائل سے تعلق رکھنے والے مرد سینیٹر رہ چکے ہیں لیکن کسی خاتون کو یہ مقام حاصل نہیں ہوا تھا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments