بولیویا کے چیف جسٹس اہلخانہ سمیت ملک چھوڑ گئے ، حکومتی انتقامی کارروائی کا الزام
لاپاز(اے ایف پی)بولیویا کی سپریم کورٹ کے چیف جسٹس رومر ساؤسیدو نے حکومتی انتقامی کارروائی اور دھمکیوں کا الزام عائد کرتے ہوئے اہلخانہ سمیت ملک چھوڑ گئے ۔
انہوں نے ایکس پر اپنے بیان میں کہا کہ وہ جلاوطنی اختیار کرچکے ہیں اور انہیں بدنام کرنے کے لیے جھوٹے شواہد تیار کیے جانے کا خدشہ ہے ۔ صدر روڈریگو پاز نے ان کی روانگی کو افسوسناک قرار دیتے ہوئے کہا کہ عدالتی نظام سے متعلق الزامات اور تحقیقات اس فیصلے کی وجہ بنے ۔ دوسری جانب سپریم کورٹ کے ججز نے عبوری چیف جسٹس کے انتخاب کے لیے اجلاس طلب کرلیا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments