جرمنی:بچوں کے معروف مصنف جانوش 95 برس کی عمر میں چل بسے
برلن(اے ایف پی)جرمنی کے معروف بچوں کے مصنف اور مصور جانوش 95 برس کی عمر میں چل بسے ۔ ان کا اصل نام ہورسٹ ایکرٹ تھا،
انہوں نے بچوں کے لیے کئی مقبول کردار تخلیق کیے ۔ ان کی مشہور کتاب "اوہ، پاناما کتنا خوبصورت ہے " 1978 میں شائع ہوئی اور جرمنی میں بچوں کا کلاسک ادب بن گئی۔ ان کی تصانیف 30 سے زائد زبانوں میں ترجمہ ہوئیں۔ جرمن صدر نے ان کی وفات کو ادبی دنیا کے لیے بڑا نقصان قرار دیا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments