بنگلہ دیش : گارمنٹس مزدوروں کی کم از کم اجرت بڑھانے کا فیصلہ
ڈھاکہ(اے ایف پی)بنگلہ دیش نے گارمنٹس سیکٹر کے مزدوروں کی کم از کم اجرت میں اضافے کا فیصلہ کیا ہے ،
اضافے کی تفصیلات سامنے نہیں آئیں۔ دوسری جانب ملک میں پانچ روز سے احتجاج جاری ہے اور غیر یقینی صورتحال برقرار ہے ۔ بدھ کو ہزاروں مزدوروں نے صنعتی علاقوں میں مارچ کیا، بعض مظاہرین نے پتھراؤ، پولیس گاڑیوں کو نذر آتش اور سڑکوں پر رکاوٹیں کھڑی کیں، جس پر پولیس نے آنسو گیس استعمال کی۔ معاہدے کے اعلان کے بعد احتجاج میں کمی آئی، تاہم فیکٹریوں میں کام بحال نہ ہو سکا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments