برطانوی وزیراعظم کا معاون تقریر بہتر بنانے کیلئے چیٹ جی پی ٹی استعمال کرتے پکڑا گیا
لندن (اے ایف پی)برطانوی وزیراعظم اینڈی برنہم کے ایک معاون کی تقریر میں چیٹ جی پی ٹی سے مدد لینے کی تصاویر سامنے آنے پر ڈاؤننگ اسٹریٹ نے معاملے کو معمولی قرار دے دیا۔
برطانوی اخبار میل آن سنڈے کے مطابق معاون نے ٹرین میں سفر کے دوران وزیراعظم کی تقریر کو مزید جذباتی بنانے کیلئے مصنوعی ذہانت کی مدد لی۔ تصاویر جمعہ کو اس وقت بنائی گئیں جب وزیراعظم کو ویلز کی لیبر پارٹی کانفرنس سے خطاب کرنا تھا۔ وزیراعظم کے ترجمان نے وضاحت کی کہ وزیراعظم اپنی زیادہ تر تقاریر خود لکھتے ہیں اور معاون نے پہلے سے تیار مسودے پر صرف رائے طلب کی تھی۔ چیٹ جی پی ٹی کی تجاویز حتمی تقریر میں شامل نہیں کی گئیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments