ڈاکوؤں کی شہریوں کو یرغمال بنا کر لاکھوں کی لوٹ مار
چوہنگ ، مختار سے 3 لاکھ ، ڈیفنس بی میں عاطف سے اڑھائی لاکھ چھین لئے گئے رائیونڈ شاہد ، ہربنس پورہ نوید اور گلشن راوی سے اخلاق کی موٹرسائیکلیں چوری
لاہور(کرائم رپورٹر)شہر میں چوری اور ڈکیتی کی وارداتوں کے دوران شہریوں سے لاکھوں روپے طلائی زیورات موبائل فون موٹر سائیکلوں اور گاڑیوں سمیت دیگر سامان لوٹ لیا گیا ۔تفصیلات کے مطابق چوہنگ میں مختار سے 3 لاکھ روپے اور موبائل فون، ڈیفنس بی میں عاطف سے 2لاکھ 55ہزار روپے اور موبائل فون، راوی روڈ میں نیاز سے 2لاکھ40 ہزار روپے اور موبائل فون، گڑھی شاہو میں احسان سے 2لاکھ 25ہزار روپے موبائل فون اور دیگر سامان چھین لیا گیا۔ لاری اڈا کے علاقے میں انعام سے 10 ہزار روپے ۔ باغبانپورہ کے علاقے میں سلطان سے 25 ہزار روپے۔جبکہ رائیونڈ سے شاہد ، ہربنس پورہ سے نوید اور گلشن راوی سے اخلاق کی موٹرسائیکلیں چوری ہو گئیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments