اردن :چرچ پر حملے کے 3 مجرموں کو سزائے موت، کرسمس تقریبات منسوخ
عمان (اے ایف پی)اردن کی عدالت نے چرچ پر حملے میں ملوث 3مجرموں کو سزائے موت سنا دی، متاثرہ خاندانوں سے اظہار یکجہتی کیلئے ملک میں کرسمس کی تقریبات منسوخ کر دی گئیں۔
23 اکتوبر کو جنوبی صوبے کرک میں یونانی آرتھوڈوکس چرچ میں جنازے کے دوران مسلح افراد کے حملے میں 9 افراد ہلاک اور 25 زخمی ہوئے تھے ۔ حکام کے مطابق تینوں مجرم سخت گیر اسلامی نظریات کے پیروکار ہیں۔ عدالت نے دو دیگر افراد کو حملہ آوروں کو اسلحہ فروخت کرنے پر 6، 6 سال قید کی سزا بھی سنائی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments