یوکرین:روسی حملے ، تاریخی شہر اوڈیسا میں 4 افراد ہلاک،9 زخمی
کیف(اے ایف پی)یوکرین کے جنوبی ساحلی شہر اوڈیسا کے تاریخی مرکز پر روسی فضائی حملوں میں کم از کم 4 افراد ہلاک اور 9 زخمی ہو گئے ۔
علاقائی گورنر اولیگ کیپر کے مطابق بدھ کی صبح یونیسکو کے عالمی ثقافتی ورثے میں شامل علاقے کو تین مرتبہ نشانہ بنایا گیا۔ حملے میں مجموعی طور پر 13 افراد متاثر ہوئے ۔بحیرہ اسود کے ساحل پر واقع اوڈیسا اہم بندرگاہی شہر ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments