بی بی سی ہتک عزت کیس،ٹرمپ کو 22 جنوری تک بیان حلفی دینے کا حکم

 بی بی سی ہتک عزت کیس،ٹرمپ کو 22 جنوری تک بیان حلفی دینے کا حکم

واشنگٹن(اے ایف پی)امریکی عدالت نے صدر ٹرمپ کو بی بی سی کے خلاف10 ارب ڈالر کے ہتک عزت مقدمے میں 22 جنوری تک حلفاً بیان ریکارڈ کرانے کا حکم دے دیا۔

امریکی ڈسٹرکٹ جج جیفری کنٹز نے سماعت کے دوران ٹرمپ اور بی بی سی کو مقدمے کی تیاری کے لیے مزید وقت دیتے ہوئے 3 مئی تک ٹرائل کے لیے تیار رہنے کی ہدایت کی۔ ٹرمپ کا الزام ہے کہ بی بی سی نے 6 جنوری 2021 کی ان کی تقریر کے مختلف حصوں کو جوڑ کر غلط انداز میں پیش کیا، جس سے تاثر ملا کہ انہوں نے حامیوں کو کیپیٹل ہل پر حملے کے لیے اکسایا تھا۔ بی بی سی نے اس غلطی پر معذرت کی تھی، تاہم ٹرمپ کو نقصان پہنچانے کی تردید کی ہے ۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...