جمہوریت ترک کرکے چینی طرز حکمرانی اپنایا جائے :میئر آکلینڈ

جمہوریت ترک کرکے چینی طرز حکمرانی اپنایا جائے :میئر آکلینڈ

چین کی معاشی ترقی اور خوشحالی یک جماعتی نظام کی شاندار کامیابی ہے :وین براؤن نیوزی لینڈ، امریکا ، یورپ کا انتخابی نظام موثر حکومتیں تشکیل دینے میں ناکام:انٹر ویو

ویلنگٹن(اے ایف پی)نیوزی لینڈ کے سب سے بڑے شہر آکلینڈ کے میئر وین براؤن نے جمہوریت کو ناکام قرار دیتے ہوئے چینی طرز حکومت کی تعریف کی اور کہا ہے کہ اب کسی دوسرے نظام کو آزمانے کا وقت آگیا ہے ۔ میڈیا ادارے اسٹف کو انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ نیوزی لینڈ، امریکا اور یورپ کے انتخابی نظام موثر حکومتیں تشکیل دینے میں ناکام رہے ہیں۔ انہوں نے چین کی معاشی ترقی اور خوشحالی کو اس کے یک جماعتی نظام کی کامیابی قرار دیا۔ میئر کے بیان پر نیوزی لینڈ میں امریکی سفیر جیرڈ نوویلی نے سخت ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ عوام کو رائے دینے کا حق ختم کرنا جمہوریت کا حل نہیں۔ وین براؤن 2022 سے آکلینڈ کے میئر ہیں۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...