فرانس:صحافیوں پر حملے ، دھمکیوں ،توہین آمیز رویوں کا سامنا
مہنگائی اور تعلیمی مسائل کیخلاف مظاہروں میں ابتک 15 ہزار گرفتار
پیرس(اے ایف پی)فرانس میں صدارتی انتخابات سے پانچ ماہ قبل صحافیوں کو دھمکیوں، حملوں اور توہین کا سامنا ہے ۔ لیون شہر میں حکومت مخالف مظاہروں کی کوریج کرنیوالی ٹی وی ٹیم پر نقاب پوش افراد نے حملہ کر دیا، کیمرہ مین کو زمین پر گرا کر زندہ جلانے کی دھمکی دی۔ صحافی نومی ویرا کے مطابق تقریباً 20 انتہا پسندوں نے ان کی ٹیم کو گھیر لیا، واقعے کو مقامی پراسیکیوٹر نے قتل کی کوشش قرار دیا۔ کیمرہ مین کو لاتیں مارنے کے باعث پانچ گھنٹے ہسپتال میں گزارنا پڑے ۔ ویرا نے کہا صحافیوں پر تنقید جائز، تشدد نہیں۔دوسری جانب فرانس میں مہنگائی اور کم تنخواہوں کے خلاف احتجاج اور سکولوں کی خراب صورتحال پر مظاہروں کے دوران گزشتہ چند ہفتوں میں تقریباً 15 ہزار افراد کو گرفتار یا حراست میں لیا گیا۔ وزیر انصاف نے پارلیمنٹ کو بتایا کہ 17 اکتوبر سے مہنگائی اور اجرتوں کے خلاف مظاہروں میں 7 ہزار 184 افراد پکڑے گئے ،ان مقدمات میں 3 ہزار 53 افراد پر فرد جرم عائد کی گئی، جبکہ 466 کو قید کی سزا سنائی گئی۔ دوسری جانب ستمبر سے طلبا کے احتجاج میں تقریباً 8 ہزار افراد گرفتار ہوئے ، جن میں صرف تین کو حراست میں رکھا گیا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments