امریکی فوجی طیارہ ناکارہ بنانے پر آئرش شہری پر فرد جرم عائد

امریکی فوجی طیارہ ناکارہ بنانے  پر آئرش شہری پر فرد جرم عائد

نیویارک(اے ایف پی)آئرلینڈ کے ایک شہری پر شینن ایئرپورٹ پر امریکی فوج کے سی 130 طیارے کو شدید نقصان پہنچا کر ناکارہ بنانے کے الزام میں فردجرم عائد کر دی گئی ۔

امریکی استغاثہ کے مطابق 48 سالہ ڈیتھی اوکورین کو جرم ثابت ہونے پر 10 سال قید ہوسکتی ہے ۔ ملزم نے 11 اپریل 2026 کو ایئرپورٹ کی سکیورٹی توڑ کر امریکی نیشنل گارڈ کے ہرکولیس طیارے میں داخل ہوکر خود کو بند کرلیا تھا۔ اس نے مبینہ طور پر کاک پٹ کے تمام آلات توڑ دیے ، تاریں اور ہائیڈرولک پائپ کاٹ دیے ، جبکہ کلہاڑی سے طیارے کے بیرونی حصے کو بھی نقصان پہنچایا۔ طیارے کی مالیت 6 کروڑ ڈالر بتائی گئی ہے ۔ 

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...