یوگنڈا:تین مغویوں کی بازیابی کیلئے آرمی چیف سمیت اعلیٰ حکام کیخلاف عدالت سے رجوع

یوگنڈا:تین مغویوں کی بازیابی  کیلئے آرمی چیف سمیت اعلیٰ حکام  کیخلاف عدالت سے رجوع

کمپالا(اے ایف پی)یوگنڈا کی وکلا تنظیم نے سکیورٹی فورسز کے ہاتھوں اغوا ہونے والے تین افراد کی بازیابی کیلئے آرمی چیف سمیت اعلیٰ حکام کے خلاف عدالت سے رجوع کر لیا۔

 لا سوسائٹی نے کمپالا ہائی کورٹ میں درخواست دائر کرکے تینوں لاپتا افراد کو عدالت میں پیش کرنے کا مطالبہ کیا ۔ درخواست کے مطابق ٹیکنالوجی ماہر لیونارڈ کو 13 نومبر کو ریڈیو سٹیشن سے دوران نشریات، طلبا یونین کے سربراہ مسیری کو گھر سے جبکہ زیرتربیت وکیل اہابوے کو 14 نومبر کو لاپتا کیا گیا۔ تینوں کے خلاف کوئی مقدمہ بھی درج نہیں کیا گیا۔ یوگنڈا میں مخالفین کے اغوا کے الزامات سامنے آتے رہے ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...