ڈنمارک:امریکا اور گرین لینڈ سے سکیورٹی معاہدے کی پارلیمانی منظوری

ڈنمارک:امریکا اور گرین لینڈ سے  سکیورٹی معاہدے کی پارلیمانی منظوری

کوپن ہیگن (اے ایف پی)ڈنمارک کی پارلیمنٹ نے امریکا اور گرین لینڈ کے ساتھ ستمبر میں طے پانے والے سکیورٹی معاہدے کی منظوری دے دی ۔

 معاہدے کا مقصد امریکی صدر ٹرمپ کی جانب سے گرین لینڈ کو  امریکا میں ضم کرنے کی خواہش پر پیدا ہونے والی کشیدگی کم کرنا ہے ۔ پارلیمنٹ کے ایوان میں موجود تمام 109 ارکان نے معاہدے کے حق میں ووٹ دیا، جبکہ کوئی مخالفت یا بحث نہیں ہوئی۔ معاہدے کے تحت امریکا گرین لینڈ میں دو فوجی اڈے قائم کرسکے گا اور یورپی یونین و نیٹو سے باہر کے ممالک کو اہم شعبوں میں اثرورسوخ بڑھانے سے روکا جائے گا۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...