اداریہ
WhatsApp: 0344 4450229

ڈی جی آئی ایس آئی کی تقرری

وزیر اعظم عمران خان کی جانب سے لیفٹیننٹ جنرل ندیم احمد انجم کو انٹر سروسز انٹیلی جنس کا سربراہ مقرر کر دیا ہے۔ یوں کئی روز سے الجھا ہوا نوٹیفکیشن کا معاملہ طے ہو گیا۔ نئے ڈی جی 20 نومبر سے اپنی ذمہ داریاں سنبھالیں گے۔ تب تک لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید‘ جنہیں کور کمانڈر پشاور تعینات کیا گیا ہے‘ بطور ڈی جی آئی ایس آئی اپنی ذمہ داریاں جاری رکھیں گے۔ پاک فوج کے جرنیلوں کو اپنی نئی ذمہ داریاں مبارک۔ قوم پُراعتماد ہے کی ملکی سلامتی کے ذمہ دار اداروں کی باگ ڈور اعلیٰ پیشہ ورانہ قابلیت کے حامل افراد کے ہاتھوں میں ہے۔

حالیہ تبدیلیاں اس لحاظ سے اہم ہیں کہ یہ ایسے وقت میں ہوئی ہیں جب اس خطے کی جیوپولیٹیکل صورتحال عالمی توجہ کا مرکز ہے۔ اس حساس صورتحال میں پاکستانی سکیورٹی اداروں کی ذمہ داریاں یقینا بڑھ جاتی ہیں۔ داخلی سطح پر اس تبدیلی کی اہمیت اس لحاظ سے ہے کہ اس سے یہ ثابت ہوا کہ پاک فوج اور حکومت‘ دونوں باہمی اعتماد کے مثالی ماحول میں کام کر رہی ہیں۔ یہی ماحول قومی مفاد کا تقاضا ہے۔ اگرچہ پچھلے کچھ دنوں میں ایسی خبریں گردش کرتی رہی ہیں جن سے حکومت اور فوج میں کسی معاملے میں اصولی اختلاف ظاہر ہوتا تھا مگر ان افواہوں کی تردید کی گئی اور اب یہ ثابت ہو چکا ہے کہ حکومت اور فوج شانہ بشانہ کھڑی ہیں۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں
Advertisement