ڈرامہ سیریل ’’کمی رہ گئی ‘‘ کی مقبولیت میں اضافہ

ڈرامہ سیریل ’’کمی رہ گئی ‘‘ کی مقبولیت میں اضافہ

ڈرامے کے سوشل ویب پیج پر ناظرین کی جانب سے پسندیدگی کے پیغامات

کراچی (اسٹاف رپورٹر)مایہ ناز اداکاروں کے حسین جھرمٹ پر مشتمل خوبصورت ڈرامہ سیریل ’’کمی رہ گئی‘‘کی مقبولیت میں آئے روز اضافہ ہو رہا ہے جس کی واضح مثال ڈرامہ کے آفیشل فیس بک پیج پر پسند کیے جانیوالے پیغامات کی تواتر سے آمد ہے۔22 اقساط پر مشتمل اس ڈرامہ سیریل کے ایگزیکٹوپروڈیوسر خاور اظہر ہیں جبکہ تحریر اور ہدایات کاشف نثار نے دی ہیں۔ خاور اظہر اور کاشف نثار کی ٹیم نے ’’کمی رہ گئی ‘‘کے نام سے ایک مرتبہ پھر معنی خیز ڈرامہ سیریل بنائی ہے جو بلاشبہ ہمارے معاشرے کی بہترین انداز میں عکاسی کرتی ہے۔اس سے پہلے یہی ٹیم ایوارڈ یافتہ ڈرامہ سیریل ’’خدا زمیں سے گیا نہیں‘‘بنا چکی ہے جسے ناظرین نے بے حد پسند کیا ۔ڈرامہ سیریل ’’کمی رہ گئی‘‘نامکمل خواہشات اور لاحاصل منازل کے جذباتی سفر کی وہ کہانی ہے جہاں عزائم کا ٹکراؤ ایک ایسا انتشار برپاکرتا ہے کہ انجام کسی کے ہاتھ میں نہیں رہتا۔ڈرامہ کے آفیشل فیس بک پیج پر ناظرین نے پسندیدگی کے پیغامات بھیجے ہیں ۔ناظرین کی کثیر تعداد نے اب تک نشر کی جانے والی دو اقساط میں نعمان اعجاز ، آغا علی ، مہوش حیات اور حسیب خان کے کردار کو بہت سراہا ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں