شاہ رخ اپنی فلم’’راون‘‘کا سیکوئل بنانے کے خواہشمند

شاہ رخ اپنی فلم’’راون‘‘کا سیکوئل بنانے کے خواہشمند

تیاری کیلئے 2سے 3سال درکار ہیں، بھارت میں تکنیکی عملے کا فقدان ہے

ممبئی(دنیاڈیسک)شاہ رخ خان اپنی فلم’’راون‘‘کا سیکوئل بنانے کے خواہش مند ہیں۔سپرسٹار شا ہ رخ نے انڈین سینما میں اپنی فلم’’را ون ‘‘میں نئی ٹیکنالوجی استعمال کی تھی،وہ اپنی فلم کا دوسرا حصہ بنانا چاہتے ہیں تاہم ان کا کہناہے کہ اس میں کافی وقت لگے گا کیوں کہ بھارت میں تربیت یافتہ تکنیکی عملے کا فقدان ہے ،صرف ٹیکنالوجی اور آلات کے ذریعے اچھی فلم نہیں بنائی جاسکتی۔انہوں نے کہا کہ فلم’’را ون‘‘کیلئے 50غیرملکی تربیت یافتہ ٹیکنیشنز کی خدمات حاصل کی گئی تھیں اسلئے سیکوئل کی تیاری کیلئے کم ازکم دو سے تین سال درکار ہیں۔راکیش روشن کی سائنس فکشن فلم’’کرش3‘‘کیلئے بھی میری پروڈکشن کمپنی سپیشل افیکٹس دے رہی ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں