عبداللہ کادوانی کی نئی ڈرامہ سیریل ’’شب زندگی ‘‘ کا کیمرہ کلوز

 عبداللہ کادوانی کی نئی ڈرامہ سیریل ’’شب زندگی ‘‘ کا کیمرہ کلوز

اچھے سکرپٹس کی بدولت ملکی ڈراموں کو بیرون ملک شناخت ملی، سنبل اقبال

کراچی (سٹاف رپورٹر)ڈرامہ پروڈیوسر زعبداﷲ کادوانی اور اسد قریشی نے نئی ڈرامہ سیریل ’’شبِ زندگی ‘‘ کا کیمرہ کلوز کردیا۔سیریل کے قابل ذکر فنکاروں میں سنبل اقبال، آغا علی، نور الحسن، منظور قریشی، حسن احمدشامل ہیں۔سینئر اداکار منظور قریشی نے ڈرامہ کے سیٹ پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہمارا ڈرامہ اب ناظرین کو اپنی گرفت میں لے رہا ہے ، غیر ملکی ڈراموں کااثر کم ہوا ہے ۔ اداکارہ سنبل اقبال کا کہنا تھا کہ اچھے سکرپٹس اور فنکاروں کی عمدہ کردارنگاری نے ملکی ڈراموں کی شناخت بیرون ممالک میں بھی بنادی ہے ۔ ڈرامہ نگار رخسانہ نگار نے کہا کہ ‘‘شبِ زندگی ’’متوسط گھرانے سے تعلق رکھنے والی مریم کی کہانی ہے ،جو چھوٹی عمر میں شادی کے بعد دلہن بن کر یاسر کے گھر گئی تھی جو کہ مالی طور پر کمزور ہے ۔ مریم کا کزن اسد بیرونِ ملک سے آکر مریم کی چھوٹی بہن سے شادی کرتاہے جس کے بعد اس خاندان کا سکون تبا ہ وبرباد ہوکر رہ جاتا ہے کیونکہ اسد مریم سے محبت کرتا ہے اور اب وہ اس شادی کے ذریعے مریم کے قریب آنا چاہتا ہے ۔ اسی دوران یاسر غیر قانونی طریقے سے بیرون ملک جاتے ہوئے مارا جاتا ہے ۔مریم کی اپنے بچوں کے بہتر مستقبل کیلئے جستجو کی کہانی ناظرین کو ضرور متاثر کرے گی۔ سیریل کی ہدایات احمد کامران نے دی ہیں ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں