موسیقار صفدر حسین کی 25ویں بر سی آج منائی جا ئیگی
پاکستان فلم انڈسٹری کے نامورموسیقارصفدرحسین کی 25ویں برسی آج منائی جائیگی
لاہور(کلچرل رپورٹر)اس موقع پرمختلف چینلزسے خصوصی پروگرام نشرکئے جائینگے ۔صفدرحسین نے کیرئیر کاآغازفلم ہیرسے کیا۔انکی پہلی فلم کے گانوں نے دھوم مچادی اوروہ بہت جلد صف اول کے موسیقاروں میں شامل ہوگئے ۔صفدرحسین نے کیرئیرمیں74فلموں کے گیتوں کی دھنیں مرتب کیں۔وہ 24مارچ 1989ء کوخالق حقیقی سے جاملے ۔ان کی مشہورفلموںمیں گل بکاؤلی ،عشق لیلی ،حمیدہ ،حاتم ،ناگن ،سوسائٹی ،ناجی اورحسن وعشق شامل ہیں ۔