دو ، تین مرتبہ مین آف دی میچ بننا ٹارگٹ ہے :فرحان
کولمبو(سپورٹس ڈیسک)پاکستان کے اوپنر بیٹر صاحبزادہ فرحان نے کہا ہے کہ ٹی 20 ورلڈ کپ میں ٹارگٹ رکھا ہے کہ دو سے تین مرتبہ میچ کا بہترین کھلاڑی بننا ہے ۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پریکٹس کے دوران بیٹ پر گیند اچھی آرہی ہے تبھی بیٹنگ کوچ کو کہا تھا کہ مجھے لگ رہا ہے کہ اچھی اننگز کھیلوں گا اور میچ کا بہترین کھلاڑی رہوں گا۔انہوں نے کہا کہ میں نے ٹارگٹ رکھا ہوا ہے کہ ورلڈ کپ میں دو سے تین مرتبہ مین آف دی میچ کا ایوارڈ حاصل کروں۔