عثمان طارق کے ایکشن پر تنقید، ایشون بھارتی کرکٹر پر برہم

عثمان طارق کے ایکشن پر تنقید، ایشون بھارتی کرکٹر پر برہم

عثمان طارق کے ایکشن پر تنقید، ایشون بھارتی کرکٹر پر برہم بولنگ کراتے وقت رکنا میرے حساب سے بالکل لیگل ،سابق بھارتی سپنر

ممبئی(سپورٹس ڈیسک)پاکستان کے سپنر عثمان طارق کے بولنگ ایکشن پر تنقید کرنے والے بھارتی کرکٹر شری واستو گوسوامی کو بھارت کے سابق مایہ ناز سپنر روی چندرن ایشون نے کرارا جواب دیکر خاموش کرا دیا۔بھارت کے ڈومیسٹک کرکٹر اور کمنٹیٹر شری واستو گوسوامی نے کہا تھا کہ فٹبال میں کھلاڑیوں کو پنالٹی کک کے دوران روک کر کک مارنے کی اجازت نہیں ہوتی۔انہوں نے مزید لکھا یہ کیسے اوکے ہو سکتا ہے ۔سابق بھارتی سپنر روی چندرن ایشون نے شری واستو گوسوامی کی پوسٹ پر لکھا کہ جب بیٹر کو اس بات کی اجازت ہے کہ وہ امپائر یا بولر کو بتائے بغیر ریورس شارٹ کھیلے یا پھر جس ہینڈ سے وہ بیٹنگ کر رہا ہو اسے چینج کرے تو پابندیاں صرف بولرز تک ہی محدود کیوں ہیں؟روی چندرن ایشون نے مزید لکھا کہ بولر کو تو اس بات کی اجازت نہیں ہے کہ وہ امپائر کو بتائے بغیر دوسرے ہاتھ سے گیند کرے ۔ انہیں پہلے یہ رول تبدیل کرنے چاہئیں۔ رہی بات بولنگ کراتے وقت رکنے کی تو میرے حساب سے یہ بالکل لیگل ہے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں