جنوبی افریقہ نے دوسرے سپر اوور میں افغانستان کو ہرادیا

جنوبی افریقہ نے دوسرے سپر اوور میں افغانستان کو ہرادیا

پہلا سپر اوور بھی برابر ، دوسرے سپر اوور میں جنوبی افریقا نے 24رنز کا ہدف دیا تھا تاہم افغانستان کی ٹیم 19رنز ہی بنا سکی آسٹریلیا نے آئرلینڈ کو بآسانی 67رنز سے شکست دے دی، 15ویں میچ میں ویسٹ انڈیز نے انگلینڈ کو 30رنز سے ہرا دیا

احمد آباد،کولمبو (سپورٹس ڈیسک)ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کے دوسرے سپر اوور میں جنوبی افریقا نے سنسنی خیز مقابلے میں افغانستان کو 4 رنز سے شکست دیدی ،افغانستان کو جنوبی افریقا نے جیت کے لیے 188رنز کا ہدف دیا جواب میں افغانستان کی ٹیم بھی 187 رنز بنا کر آل آؤٹ ہوگئی جس کی وجہ سے میچ برابر ہو گیا جس کے بعد پہلا سپر اوور میں بھی میچ برابر رہا دوسرے سپر اوور میں فیصلہ ہوا ۔احمد آباد میں کھیلے گئے ورلڈ کپ کے 13ویں میچ کے دوسرے سپر اوور میں جنوبی افریقا نے افغانستان کو جیت کے لیے 24 رنز کا ہدف دیا تھا تاہم افغانستان کی ٹیم 19 رنز بنا سکی۔دوسرے سپر اوور میں افغانستان کی پہلی وکٹ صفر پر گر گئی پھر افغانستان کے رحمن اللّٰہ گربز نے 3 گیندوں پر 3 چھکے لگا دئیے اور آخری گیند پر افغانستان کو 5 رنز درکار تھے تاہم رحمن اللّٰہ آؤٹ ہو گئے ۔

14ویں میچ میں آسٹریلیا نے آئرلینڈ کو بآسانی 67 رنز سے شکست دے دی۔کولمبو میں کھیلے گئے میچ میں آسٹریلیا کے 183 رنز کے ہدف کے تعاقب میں آئرلینڈ کی پوری ٹیم 16.5 اوورز میں 115رنز پر ڈھیر ہوگئی۔ ایونٹ کے 15 ویں میچ میں ویسٹ انڈیز نے انگلینڈ کو 30 رنز سے شکست دیدی،ممبئی میں کھیلے گئے میچ میں ویسٹ انڈیز نے پہلے کھیلتے ہوئے 6 وکٹوں پر 196رنز بنائے ،ردرفورڈ 42 گندوں پر 76 رنز بنا کر ناقابل شکست رہے ،جواب میں انگلینڈ کی ٹیم 19 اوورز میں ا66 رنز بنا کر ڈھیر ہو گئی،سام کرن 43 رنز بنا کر ناقابل شکست رہے جبکہ جیکب بیتھل نے 33 رنز کی اننگز کھیلی،ویسٹ انڈیز کی جانب سے گداکیش موٹی نے 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا،شرفین ردرفورڈ مین آف دی میچ قرار پائے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں