اداکارہ صائمہ کو کنیز کی مزید سو اقساط میں کام کرنے کی آفر
ہدایتکارفیصل بخاری کے سوپ ڈرامہ ‘‘کنیز’’میں بہترین اداکاری کی بدولت اداکارہ صائمہ کومختلف ڈراموں میں کاسٹ کیا گیاہے ۔
لاہور(کلچرل رپورٹر)بتایاگیاہے کہ فیصل بخاری نے مذکورہ سوپ کی ایک سومزید اقساط تیار کرنے کافیصلہ کیاہے ۔ صائمہ کاکہناہے کہ وہ دیگرڈرامو ں کی ریکارڈنگ میں مصروف ہوچکی ہیں، اس لئے شاید وہ سوپ کی نئی اقساط میں کام نہ کرسکیں تاہم اس حوالے سے ہدایتکاراوراداکارہ کے مابین ابھی حتمی بات چیت نہیں ہوئی۔یادرہے کہ اس سے قبل صائمہ کنیز کی 100اقساط میں کام کرچکی ہیں۔