ماہرہ خان نے میرا کو اپنی والدہ کی عمرکی خاتون قرار دیدیا

 ماہرہ خان نے میرا کو اپنی والدہ کی عمرکی خاتون قرار دیدیا

میرا کے عروج کا باب بند ہوچکا،کوئی فلمساز انہیں کاسٹ کرنے کوتیارنہیں ،انٹرویو

لاہور(کلچرل رپورٹر )معروف اداکارہ ماہرہ خان نے فلمسٹار میرا کو جھوٹوں کی نانی اوراپنی والدہ کی عمرکی خاتون قرار دیدیا۔ ایک انٹرو یو میں انکاکہناتھا میں نے اپنی پوری زندگی میں میرا سے زیادہ جھوٹ بولنے والی خاتو ن نہیں دیکھی،وہ غلط انگریزی بول کر لوگوں کی توجہ حاصل کرنے کی کوشش کرتی ہیں تاکہ ان کو شہرت مل سکے مگر ا ب میرا کو اپنی غلطیوں کا اعتراف کرکے توبہ کرلینی چاہیے ۔ انکاکہناتھا میرا ،میری شہرت سے بلاوجہ خوفزدہ رہتی ہیں،حقیقت میں وہ میری والدہ کی عمر کی ہیں لیکن وہ آج بھی خود کو 26سا ل کی دوشیزہ کے طور پر متعارف کرواتی ہیں پوری دنیا جانتی ہے کہ میرا فلمی صنعت میں کب آئی تھیں اور آج ان کی عمر کیا ہے ۔ ماہرہ خان کاکہناتھا اگر حقیقت کی نظر سے دیکھا جائے تو میرا کے عروج کا باب بند ہوچکا ہے اور اب کوئی فلمساز انہیں اپنی فلم میں کاسٹ کرنے کوتیارنہیں ہے وہ خود کو میڈیا میں ان رکھنے کیلئے اس قسم کی حرکتیں کرتی رہتی ہیں۔ماہرہ خان نے یہ بھی دعویٰ کیاکہ آئندہ چند روز میں میرا کے حوالے سے دلچسپ انکشافا ت سامنے آنیوالے ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں