فیصل قریشی،سہیل جاوید کی فلم سوری کی کاسٹ منظر عام پر آگئی
تقریب میں ندیم،ثمینہ پیرزادہ،ہمایوں سعید،فہد مصطفی،عبداللہ کادوانی ودیگر شامل
کراچی(سٹاف رپورٹر)اداکار فیصل قریشی اور ہدایتکار سہیل جاوید کی فلم ’’سوری‘‘ کی کاسٹ منظر عام پر آگئی۔ گزشتہ روز کراچی کے مقامی ریسٹورنٹ میں ایک تقریب کا اہتمام کیا گیا جس میں فلم کی کاسٹ کو متعارف کروایا گیا جن میں فیصل قریشی، آمنہ شیخ،زاہد احمد اورسونیا حسین شامل ہیں۔ اس موقع پر سہیل جاویدنے کہا یہ فلم میرے دل کے بہت قریب ہے ، یہ ایک رومانوی ڈرامہ فلم ہے ۔ فلم کی کہانی سہیل جاوید اور اسما نبیل نے مشترکہ طور پر لکھی ہے ۔واضح رہے اس فلم سے فیصل قریشی کی بڑے پردے پر 18 برس بعد واپسی ہورہی ہے ، انہوں نے فلم انڈسٹری کے احیاکے بعد اب فلم میں کام کرنے کا اعلان کیا ہے جبکہ انہوں نے فلم منٹو میں مختصر کردار ادا کیا تھا۔مذکورہ تقریب میں اداکار ندیم بیگ، ثمینہ پیرزادہ ، ہمایوں سعید، فہد مصطفی،اعجاز اسلم،محب مرزا، عدنان صدیقی ، عبداللہ کادوانی، جرجیس سیجا، ثنا فیصل، فیضان شیخ، عدیل عادی، عرفان ملک، عاصم جوفا، اسما نبیل، فضا علی ، وجاہت رئوف و دیگر نے شرکت کی۔تقریب کی نظامت خالد ملک نے کی جبکہ اختتام پر گلوکار عباس علی خان نے پرفارمنس پیش کی۔ فلم 2019 میں ریلیز ہوگی۔