میرا نے شوبز کی چمکتی دنیا کو خوابوں کی طرح قراردے دیا

میرا نے شوبز کی چمکتی دنیا کو  خوابوں کی طرح قراردے دیا

اداکارہ میرا نے کہا ہے کہ شوبز کی چمکتی دنیا بالکل خوابوں کی طرح ہوتی ہے جہاں ہر چیز بہت خوبصورت دکھائی دیتی ہے ۔

لاہور(آئی این پی) ایک انٹرویو میں میرا نے کہا کہ مشکل کاموں میں سے ایک کام اداکاری کرنا بھی ہے فنکار کی زندگی جیسی بھی ہو وہ اپنے کرداروں میں حقیقت کا رنگ بھر کر لوگوں کے اداس چہروں پر مسکراہٹ لاتا ہے ۔ میرا نے کہا کہ محنت کے جذبے سے سرشار ہوکر جب شوبز کی دنیا میں قدم رکھا تو پھر کامیابیوں نے میرے قدم چومے ،شوبز میں عام طورپر سب کچھ اچھا دکھائی دیتا ہے لیکن حقیقت میں ایسا نہیں ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں