دعاؤں کی آج سے پہلے اتنی ضرورت نہیں تھی :مہوش حیات

دعاؤں کی آج سے پہلے اتنی ضرورت نہیں تھی :مہوش حیات

دعا کریں کہ کورونا وائرس کی وجہ سے آنے والا یہ مشکل وقت جلد گزر جائے :اداکارہ

لاہور (لیڈی رپورٹر سے ) اداکارہ مہوش حیات نے کہاہے کہ دنیا کو آج سے پہلے کبھی اتنی دعاؤں کی ضرورت نہیں تھی، آئیے مل کر دعا کریں کہ کورونا وائرس کی وجہ سے آنے والا یہ مشکل وقت جلدگزر جائے ۔مہو ش حیات نے شب برات کے موقع پر سوشل میڈیا پراپنے پیغام میں کہا کہ اللہ سے اپنے گناہوں کی معافی مانگ لیں ،میں دعا کرتی ہوں کہ مسلمان اور عقیدت مند لوگ پھر سے خانہ کعبہ جانے لگیں۔انہوں نے اپنے پیغام میں لوگوں کو کورونا وائرس سے بچنے کیلئے گھر پررہنے اور دیگر احتیاطی تدابیر پر سختی سے عمل پیرا ہونے کا مشورہ بھی دیا ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں