ثمینہ پیرزادہ کی خندہ پیشانی سے حالات کا مقابلہ کرنے کی تلقین
سینئر اداکارہ ثمینہ پیرزادہ نے اپنی جوانی کی خوبصورت تصویر سوشل میڈیا پر شیئر کردی اور کیپشن میں ’’تھرو بیک ‘‘خوبصورت وقت ،
لاہور (لیڈی رپورٹر سے )اچھی یادیں لکھا۔ثمینہ پیرزادہ نے اپنی پوسٹ میں کہا کہ میر ے اچھے وقت کی یاد دیکھ کر کسی کے چہرے پرتھوڑی سی مسکراہٹ بھی آ جائے تو اس مشکل وقت میں یہ میری کامیاب کوشش ہوگی۔آج کل سب اداس ہیں اور کورونا وائرس سے محفوظ رہنے کے لئے گھروں میں محصور ہو کر رہ گئے ہیں جو کہ بے حد ضروری بھی ہے ۔ماضی کی اچھی تصویر شیئر کرنے کا مقصد یہی یاد کرانا ہے کہ زندگی میں اچھا برا وقت آتا ہے ،خندہ پیشانی سے ہر حالات کا مقابلہ کریں ،پرانی اچھی یادوں میں کھو کر کوالٹی ٹائم کو یاد رکھیں، وقت ایک سا نہیں رہتا، اللہ تعالیٰ پر اپنا ایمان پختہ کریں،اللہ تعالیٰ کو راضی کریں اور ضرورت مندوں کی مدد کریں ،دلوں کو جیتیں کیونکہ دلوں میں رب بستا ہے ۔