شان شاہد وزیراعظم عمران خان کے معترف
اداکار شان شاہد وزیراعظم عمران خان کے معترف ہوگئے
اسلام آباد (اے پی پی)اداکار شان شاہد وزیراعظم عمران خان کے معترف ہوگئے ۔ اداکار نے ٹوئٹر پر جاری ایک پیغام میں عمران خان کوخراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ اس مشکل وقت میں وہ جس طرح اپوزیشن کے ساتھ مثبت رویہ اپنائے ہوئے ملک کو معاشی اور وبائی صورتحال سے نکالنے کے لئے سر گرم ہیں وہ صرف ایک سچا لیڈر ہی کرسکتا ہے ۔