ریما خان نے نعت پڑھنے کیلئے سجاد علی کی شاگردی اختیار کرلی

ریما خان نے نعت پڑھنے کیلئے سجاد علی کی شاگردی اختیار کرلی

اداکارہ نے سجاد سے نعت پڑھنے کی باقاعدہ تربیت لیتے ہوئے ویڈیو شیئر کردی

لاہور(لیڈی رپورٹر سے ) اداکارہ ریما خان کا نعتیہ کلام پڑھنے کا شوق عروج پر جا پہنچا اورانہوں نے نعت پڑھنے کا فن سیکھنے کیلئے گلوکار سجاد علی کی شاگردی اختیارکرلی ، اداکارہ نے سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو بھی شیئر کی ہے جس میں وہ گلوکار سجاد علی سے نعت پڑھنے کی باقاعدہ تربیت لے رہی ہیں ۔ریما خان نے گلوکار و نوحہ خوان فرحان علی وارث کیسا تھ خوبصورت نعتیہ کلا م ’’اللہ کرے یہ دعائیں میری عرش معلی پرجائیں ،میری دنیاپر جنت بنائیں ‘‘ بھی ریکارڈ کرایا ہے ، جسے سجاد علی نے تحریر و کمپوز کیا ہے ،اس نعتیہ کلام کو سوشل میڈیا پر بیحد پسند کیا جارہاہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں