لاک ڈاؤن میں مشکلات ،گلوکار شہزاد رائے حجام بن گئے

لاک ڈاؤن میں مشکلات ،گلوکار شہزاد رائے حجام بن گئے

گلوکار نے گھر پراپنے بال کاٹ لئے ،سوشل میڈیا پر اپنی 2تصاویر شیئر کردیں

Advertisement
0 seconds of 0 secondsVolume 0%
Press shift question mark to access a list of keyboard shortcuts
00:00
00:00
00:00
 

لاہور (لیڈی رپورٹرسے ) گلوکار اور سماجی کارکن شہزاد رائے نے لاک ڈاؤن میں گلوکاری کیساتھ حجامت بنانا بھی شروع کردی۔انہوں نے سوشل میڈیا پر اپنی دو تصاویرشیئر کی ہیں ، ایک تصویر میں گلوکار کے سر کے بال بڑے ہیں جبکہ دوسری تصویر میں اُن کے بال چھوٹے نظر آ رہے ہیں۔انہوں نے اپنی پوسٹ میں کورونا وائرس کو کوستے ہوئے لکھا ہے کہ کوویڈ 19نے ہمیں کہیں کا نہیں چھوڑاا ور لاک ڈاؤن نے مشکلات میں اضافہ کردیا ہے آج بڑی مشکل سے میں نے گھر میں اپنے سر کے بال کاٹ لئے ہیں اور اب میرے سر کا بوجھ ہلکا ہوگیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں