تصویر اوررومانوی شعر، مہوش حیات کی شادی کی قیاس آرائی

  تصویر اوررومانوی شعر، مہوش حیات کی شادی کی قیاس آرائی

مداحوں نے چہرہ چھپائے تصویر اور جون ایلیا کے شعر کو خوشخبری سے منسوب کیا

لاہور (لیڈی رپورٹر سے ) اداکارہ مہوش حیات کی سوشل میڈیا پر شرماتے ہوئے اپنا چہرہ چھپائے تصویر کیساتھ رومانوی شعر شیئر کرنے پر ان کے مداحوں نے ان کی شادی کی قیاس آرائی کر دی ۔مہو ش حیات نے گزشتہ روز سوشل میڈیا پرہاتھوں میں شادی والے پھول سجائے اپنی تصویر اورجون ایلیا کا شعر’’ہے محبت حیات کی لذت ، ورنہ کچھ لذتِ حیات نہیں ۔ کیا اجازت ہو ایک بات کہوں؟ وہ، مگر، خیر، کوئی بات نہیں‘‘ شیئر کیا ۔مداحوں نے تصویر اور شعر پر خوب داد دی اور ساتھ ہی ان کی طرف سے جلدشادی کی خوشخبری سنائے جانے کی قیاس آرائی کردی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں