ڈاکٹرکو انفیکشن کا شبہ ،نادیہ جمیل علاج کیلئے دوبارہ ہسپتال داخل
کینسر کے مرض کی شکار اداکارہ نادیہ جمیل اپنے علاج کیلئے ایک بار پھر ہسپتال میں داخل ہوگئی ہیں
لاہور (لیڈی رپورٹر سے ) نادیہ جمیل نے سوشل میڈیا پر اپنی ایک تصویر پوسٹ کی جس میں وہ ہسپتال کے کمرے میں موجود ہیں اور اُن کے ہاتھ پر ڈرپ لگی ہوئی ہے ۔ان کاکہناتھا کہ ڈاکٹرز کو انفیکشن کا شبہ ہوا ہے تاہم یہ کورونا وائرس نہیں ہے ۔ہسپتال میں نرم بستر ملنے پر اللہ کی شکرگزار ہوں۔