ہنستے رہنا منال خان کی رواں سال کی منصوبہ بندی میں شامل
ہنسی زندگی کو خو ب صورت بناتی ہے اس لئے ہمیشہ مسکراتے رہاکریں :اداکارہ
لاہور(لیڈی رپورٹر سے )اداکارہ منال خان نے ہنستے رہنے کو اپنی رواں سال کی منصوبہ بندی میں شامل کر لیا انہوں نے مسکراتے ہوئے بنائی گئی اپنی ایک تصویرسوشل میڈیا پر شیئر کرتے ہوئے کہا کہ 2020 کی منصوبہ بندی میں ہنسنا مسکرانا بھی شامل ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ہنسی زندگی کو خوبصورت بناتی ہے اس لئے ہمیشہ مسکراتے رہا کریں ۔منا ل خان نے اپنے مداحوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہاکہ کورونا وائرس سے محفوظ رہنے کیلئے اپنی ذمہ داریا ں لازمی پوری کریں اور خود احتیاطی تدابیر اپنا کر اپنے گھر والوں اور اپنے ارد گرد کے لوگوں کیلئے بہترین مثال بن جائیں ۔