زینب شبیر کا سوشل میڈیا اکاؤنٹ ہیک ہونے کے بعد بحال
3دن مشکل گزرے ،سب کو اطلاع دینے کی کوشش کی کہ اکاؤنٹ ہیک ہوگیا:اداکارہ
لاہور،کراچی ( لیڈی رپورٹر سے ،سٹاف رپورٹر ) اداکارہ زینب شبیر کا سوشل میڈیا اکاؤنٹ ہیک کرنے کے بعد دوبارہ بحال کردیا گیا۔زینب شبیر نے سوشل میڈیا پر2 تصاویر شیئر کی ہیں ،جس میں سے ایک میں اداکارہ کو ہیکرزکی جانب سے اُن کا اکاؤنٹ ہیک ہونے کی اطلاع دی گئی تھی جبکہ دوسری تصویر میں میسج کا سکرین شاٹ ہے جس میں بتایا گیا کہ اُن کا اکاؤنٹ دوبارہ بحال کردیا گیا ہے ۔ اداکارہ کا کہناہے کہ گزشتہ 3دن انتہائی مشکل گزرے ،میں نے کوشش کی کہ سب کو اطلاع کردوں کہ میرا اکاؤنٹ ہیک ہوگیا ہے اور اس پر کوئی نازیبا پوسٹ بھی کی جاسکتی ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments