شرمین عبید کی ایک اور فلم ایمی ایوارڈ کیلئے نامزد
شرمین عبید چنائے کی ایک اور دستاویزی فلم کو 41ویں ایمی ایوارڈز کیلئے نامزد کرلیا گیا
لاہور(لیڈی رپورٹر سے )ایمی نے شرمین عبید چنائے کی دستاویزی فلم فریڈم فائٹرز کو 41ویں سالانہ نیوز اینڈ ڈاکیومنٹری ایوارڈز برائے ’بیسٹ فیچر سٹوری ان نیوز میگزین‘ کیلئے نامزد کیا ہے ۔’فریڈم فائٹرز‘ 3 بہادر خواتین کی کہانی پر مبنی ہے جن میں ایک ماضی میں کم عمری کی شادی کا شکار، ایک پولیس افسر اور ایک مزدوری کی جنگ کرنے والی خاتون ہیں جو عدم مساوات کے خلاف آواز اٹھاتی ہیں اور ملک میں یکساں حقوق پر زور دیتی ہیں۔